کورونا وائرس کے باعث ملک مشکلات حالات میں ہے،قاسم سوری

  • April 18, 2020, 12:11 am
  • National News
  • 147 Views

کورونا وائرس کے باعث ملک مشکلات حالات میں ہے،قاسم سوری
کوئٹہ( ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک مشکلات حالات میں ہے،ہم سب کو ملکر کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر قلیوں میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ :ریلوئے اسٹیشن پر موجود قلی بے روزگار ہوگئے ہیں جن کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔:مخیرحضرات سے اپیل کرتاہوں کہ مشکل کے حالات میں مستحقین کی مدد کرے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک مشکلات حالات میں ہے،صوبائی اور وفاقی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے،عوام کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 آئیسولیشن کوچز تیار کی گی ہے جو ٹرینیں چمن جاکر افغانستان سے آنے والے لوگوں کو کوئٹہ لائے گی،افغانستان سے بڑی تعداد لوگ وطن آئیں گے جن کے لئے تیاریاں کرلی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے لاک ڈائون کے باعث بے روزگارقلیوں میں چیک تقسیم کئے اور ٹرینوں میں آئیسولیشن سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کا ساتھ دے گی تب ہی کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،ہم سب کو ملکر کورونا کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی۔