فیسوں کی وصولی کیلئے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 20 سے 25 اپریل تک کھولے جا سکیں گے

  • April 18, 2020, 9:32 pm
  • Education News
  • 906 Views

نجی تعلیمی ادارے مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی گئی، فیسوں کی وصولی کیلئے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 20 سے 25 اپریل تک کھولے جا سکیں گے، طلباء کو بلانے پر پابندی عائد ہوگی، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیسوں کی وصول کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے:



محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق نجی تعلیمی ادارے 6 روز کیلئے 20 سے 25 اپریل کے درمیان کھولے جا سکتے ہیں۔ اس دوران اداروں میں صرف 2 افراد کی موجودگی کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی اداروں کے حکام کو تمام احتیابی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ صرف والدین کو بلانے کی اجازت ہوگی، طلباء تعلیمی اداروں کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے۔