برطانوی حکومت کا پاکستان کو55 کروڑ سے زائد امداد ینے کا اعلان

  • April 18, 2020, 9:37 pm
  • Business News
  • 130 Views

برطانوی حکومت نے پاکستان کو 55 کروڑ سے زائد امداد ینے کا اعلان کردیا ہے، برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کورونا بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتاہے ، دوست ملک ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وباء کی صورتحال میں ہمیں اپنے برتاؤ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔
دوست ملک ہی مشکل وقت میں کام آتے ہیں۔ سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں۔ دنیا کو غیرمعمولی صورتحال کا سامنا ہے، دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثرہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو کورونا ریلیف کیلئے 55 کروڑ 66 لاکھ سے زائد امداد ینے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کورونا بحران سے نکلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
اسی طرح گزشتہ روز امریکا نے بھی پاکستان کو مزید 80 لاکھ ڈالرسے زائد امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے کہا کہ فنڈز سے3 نئی موبائل لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، امریکا کورونا کیخلاف پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرےگا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پرکام کررہا ہے۔ امریکا پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مزید 80 لاکھ ڈالرسے زائد امداد دے گا۔ فنڈز سے تین نئی موبائل لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ امریکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
امریکی سفارتخانہ پال جونز نے کہا کہ افغان مہاجرین کے کیمپس کیلئے 24 لاکھ ڈالر اقوام متحدہ برائے مہاجرین کمیشن کے ذریعے دی جائیگی۔ ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کیلئے 10لاکھ ڈالرکی رقم خرچ کی جائے گی۔20 لاکھ ڈالر کی رقم کمیونٹی ہیلتھ کئیر ورکرز کی ٹریننگ پر استعمال ہو گی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ حالیہ تعاون پاکستان امریکا کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کا نیا باب ہے۔ ہائی ٹیک ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چاروں صوبوں میں بنائے جائیں گے۔ ہم مل کراس مہلک مرض کا خاتمہ اور اپنے عوام کی جان بچا سکتے ہیں۔