ساہیوال میں نوجوان نے خواجہ سرا سے نکاح کر لیا

  • April 18, 2020, 9:39 pm
  • Entertainment News
  • 693 Views

نوجوان لڑکے نے خواجہ سرا کے ساتھ خودساختہ نکاح کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان نے خواجہ سرا سے نکاح کرلیا۔یہ واقعہ ساہیوال کے نواحی علاقے 130 نائن ایل میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا اپنے دوست کے ساتھ بیڈ پر بیٹھا ہے،جب کہ خواجہ سرا فرش پر جمع ہیں۔

گورو کے بلانے پر لڑکا نیچے آتا ہے اور گورو اس کا نکاح خواجہ سرا سے پڑھاتا ہے۔دونوں تین بار قبول ہے قبول ہے کہتے ہیں۔لڑکے کا نام الطاف اور خواجہ سرا کا نام کاشف عرف چڑیا ہے۔نکاح کے بعد گورو نے جوڑے کو مٹھائی کھلائی اور وہاں موجود لوگوں کو بھی مٹھائی کھلائی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ ان کے علم میں نہیں ہے۔