کورونا وائرس کا پتا لگانے والی ووہان کی ڈاکٹر نے کووڈ 19 کے پہلے مریض کا بھی پتا لگالیا، بڑا بریک تھرو

  • April 18, 2020, 9:46 pm
  • COVID-19
  • 465 Views

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب تک ساری دنیا میں پھیل چکا ہے، دسمبر کے مہینے میں شروع ہونے والی اس وبا کا پتا لگانے والی ووہان کی ڈاکٹر نے اب اس کے سب سے پہلے مریض کا بھی پتا چلالیا ہے۔

ووہان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زینگ ژی جیان وہ پہلی ڈاکٹر تھیں جنہوں نے دسمبر 2019 میں حکام کو کورونا وائرس کی رپورٹ کی تھی ۔ انہوں نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کا سب سے پہلا کیس ایک معمر میاں بیوی میں سامنے آیا تھا۔ معمر خاتون کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹر زینگ ژی جیان کے مطابق معمر خاتون کو 26 دسمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا، ان کے ساتھ ان کے شوہر اور بیٹا بھی آئے تھے۔ خاتون کے شوہر میں بخار، کھانسی یا سانس لینے میں دشواری کی علامات نہیں تھیں بلکہ وہ تھکاوٹ کا شکار تھے۔ " جب ہم نے ان کے ٹیسٹ کیے تو یہ بات سامنے آئی کہ اس معمر جوڑے کے بیٹے کے پھیپھڑوں میں بھی مسئلہ تھا، ان لوگوں کو بظاہر نمونیا لگ رہا تھا لیکن مزید ٹیسٹ کرنے پر تینوں کے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں پتا لگا۔ "

انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر لوگوں کے پھیپھڑوں میں مسئلہ ہوتا ہے لیکن معمر جوڑے کے بیٹے کے پھیپھڑوں کو جو نقصان پہنچا ہوا تھا وہ اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔