پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

  • April 20, 2020, 12:11 am
  • Business News
  • 284 Views

اگلے ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی قیمت میں کمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 31 روپے فی لیٹر کم کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ اپریل کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔