آزاد کشمیر اور بلوچستان کیلیے امدادی سامان کی نئی کھیپ بھیج دی گئی

  • April 20, 2020, 12:16 am
  • COVID-19
  • 126 Views

اسلام آباد: ملک بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی تیسری کھیپ کی ترسیل جاری ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی ترسیل کا سلسلہ برقرار ہے اور آج شام آزاد کشمیر اور بلوچستان کے اسپتالوں کے لیے سامان روانہ کیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم کے مطابق آزاد کشمیر کے لیے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں 11 ہزار 5سو سرجیکل ماسک اور 320 این-95 ماسک شامل ہیں جب کہ بلوچستان کے لئے 46ہزار سرجیکل ماسک اور 1283 این-95 ماسک ارسال کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے لئے ایک پی سی آر مشین، 2 آٹو اسٹرکشن مشینیں اور 15000 ٹسٹ ری ایکشن بھی روانہ کئے گئے۔

حفاظتی سوٹ، سرجیکل دستانے اور ICU کے جوتے،سرجیکل ٹوپیاں ، جوتوں کے کور اور حفاظتی گاوون بھی شامل ہیں جب کہ بائیو ہزرڈ سوٹ، باڈی بیگز اور سیفٹی باکس بھی سامان میں شامل ہیں۔

ایک لیٹر اور 150ملی لیٹر والی سنیٹائزر کی بوتلیں، میتھنول اور ہینڈ واش بھی ارسال کی گئی ہیں،خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے لئے حفاظتی اشیاء پہلے ہی بھجوادی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اور پنجاب کے لیے بھی سامان اگلے چند گھنٹوں میں روانہ کر دیا جائے گا۔