ملک میں کورونا کے 8418 مصدقہ مریض، مزید 17 افراد جاں بحق

  • April 20, 2020, 9:21 pm
  • COVID-19
  • 220 Views

کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 8418 ہوگئی ہے جب کہ 1970 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کہاں کتنے مریض ؟
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جہاں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3721 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 2537، خیبرپختونخوا میں 1235، بلوچستان میں 432، گلگت بلتستان میں 263 ، اسلام آباد میں 181 جب کہ آزاد کشمیر میں49 کیسز رپورٹ ہوچکے ہین۔
ایک روز میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوٓں میں ملک بھر میں کورونا نے مزید 17 افراد کی جان لے لی ہے۔ جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد176ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں 56، پنجاب42، بلوچستان میں 5 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔