لاک ڈائون ودفعہ 144 کی خلاف ورزی پر200 دکانیں سیل 65 افرادگرفتار

  • April 21, 2020, 12:15 am
  • National News
  • 247 Views

لاک ڈائون ودفعہ 144 کی خلاف ورزی پر200 دکانیں سیل 65 افرادگرفتار
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لاک ڈائون پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لاک ڈائون اور دفعہ144کی خلاف ورزی پرشاپنگ سینٹرز سمیت 200دکانوں کو سیل کرکے 56افراد کو گرفتارکرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر)اورنگزیب بادینی کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لاک ڈائون اور دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اور سختی کے ساتھ لاک ڈائون پر عملدرآمد کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ،گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران معروف شاپنگ سینٹرز ہارون شاپنگ سینٹر،دائود شاپنگ سینٹر،صفاء شاپنگ سینٹرز سمیت 200کے قریب دکانوں کو سیل کردیاگیاہے اس کے علاوہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرنے پر56افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کاکہناتھاکہ کوروناوائرس کے خلاف جاری جنگ علماء کرام ،تاجروں اور عوام کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان حالات میں اپنے گھروں میں رہے۔