بلو چستان میں کور ونا وا ئرس کے 33نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد صو بے میں متا ثرہ افراد کی تعداد 465ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں ایک اور زیر علا ج مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 6ہو گئی

  • April 21, 2020, 12:16 am
  • COVID-19
  • 85 Views

بلو چستان میں کور ونا وا ئرس کے 33نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد صو بے میں متا ثرہ افراد کی تعداد 465ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں ایک اور زیر علا ج مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 6ہو گئی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلو چستان میں کور ونا وا ئرس کے 33نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد صو بے میں متا ثرہ افراد کی تعداد 465ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں ایک اور زیر علا ج مریض کے انتقال سے اموات کی تعداد 6ہو گئی محکمہ صحت کے کو رونا وا ئرس آپر یشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطا بق بلو چستان میں ابتک 14569افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 5636مشتبہ افراد کے کو رونا وا ئرس کے ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے 5171افراد میں کو رونا وائرس کی تشخیص نہیں ہو ئی جبکہ 465افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیںپیر کو مزید 321افراد کے ٹیسٹ بھی کئے گئے جن سمیت 400افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیںجبکہ اب تک وائر س سے متاثرہ 161افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پیر کو زیر علاج کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے، صوبے میں اس وقت مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد 317ہے جن میں سے 252کا تعلق کوئٹہ شہر ، 11کا چاغی،6کا لورالائی ، 18کا جعفرآباد،10کا مستونگ ،8کاپشین ، 5کا قلعہ عبداللہ، 3کا سبی، 2کا خاران جبکہ ایک ایک مریض کا تعلق ہرنائی اور خضدار سے ہے، پیر کو ایران سے آنے والے 87افراد کو قرنطینہ مدت پوری ہونے کے بعد تفتان سے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے