کوئٹہ کے مستحق خاندانوں میں پکی پکائی روٹی کی تقسیم جاری ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

  • April 21, 2020, 12:17 am
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ کے مستحق خاندانوں میں پکی پکائی روٹی کی تقسیم جاری ہے،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک)ترجمان صوبائی حکومت کے ایک بیان کے مطابق بلوچستان حکومت اور رفاہی ادارے بیت السلام کے اشتراک سے کوئٹہ کے مستحق خاندانوں میں پکی پکائی روٹی کی تقسیم جاری ہے روٹی تقسیم پروگرام کے لیے سرکاری اداروں کے ہاسٹلز اور نجی تندورکی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں کے اس وقت 6 تندوروں کے زریعہ روٹی تیار کی جارہی ہے روٹی رابطہ کرنے والے مستحق افراد کے گھر تک پہنچائی جاتی ہے 19 اپریل تک شہر کے تمام علاقوں میں مستحق خاندانوں تک 38,300 روٹیاں پہنچائی گئیں ہیں مستحق خاندان حکومت بلوچستان کے کال سینٹر پر رابطہ کر کے روٹی کے حصول کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔