وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پرمستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری

  • April 21, 2020, 12:18 am
  • National News
  • 139 Views

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پرمستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری
کوئٹہ( ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقہ اور مستحق افراد کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں راشن کی فراہمی سے اب تک101225خاندان مستفید ہوچکے ہیں ۔جس میں ضلعی انتظامیہ نے42407،غیر سرکاری تنظیموں نے33572اور ممبر قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے23008وفاق کی جانب سے1260اور پاک آرمی و نیوی کی جانب سے978خاندانوں میںراشن کی تقسیم کی جاچکی ہے ۔دریںاثناء وزیراعظم پاکستان احساس کفالت پروگرام کے تحت صوبہ بلو چستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طورپرمتاثر مستحق افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے یہ رقوم ایمرجنسی کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے تقسیم کی جارہی ہے جس کے تحت 18اپریل 2020تک صوبہ کے 33اضلاع 135480000روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں جو کہ مختلف کیمپ سائٹس اوراسی طرح تمام اضلاع کے122تقسیم کے مراکز میں مجموعی طورپر189701مستحقین میںسے 11290کو کیش رقوم کی تقسیم یقینی بنائی گئی ہے جنکی مجموعی شرح 6فیصد بنتی ہے ۔