بلوچستان بھر میں ایسٹیلین گیس سے پھلوں کو پکانے پر پابندی عائد

  • April 21, 2020, 12:33 pm
  • National News
  • 124 Views

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں پھلوں کو ایسیٹلین گیس( کیلشیم کاربائیڈ )کے ذریعے پکانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق خطرناک کیمیکل لگے پھل انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں جو کینسر ، آنتوں کے امراض ، یادداشت کی خرابی اور بے خوابی سمیت مختلف مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔مزید برآں مذکورہ کیمیکل سے مختلف پھل پکانے کا عمل کسی طور قابل برداشت نہیںلہٰذا اس ضمن میں پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014ءکے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔