ماہِ رمضان کے دوران میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر نماز ادا کریں گے: منیب الرحمان

  • April 23, 2020, 3:47 pm
  • National News
  • 112 Views

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ میں گھر پر ہی نماز ادا کررہا ہوں اور رمضان میں بھی یہی سلسلہ رہے گا، حکومت اور علما کے درمیان 20 نکاتی معاہدے پر عمل شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کرے، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے۔ صدر اور وزیراعظم سے وعدہ کیاہے کہ 50سال سے زائد عمر والے مسجد نہیں آئیں گے۔

مفتی منیب کا کہنا ہے کہ ہم اس وعدے پر مکمل عمل کریں گے، مساجد میں نمازیوں اور صفحوں کے لیے نشانات لگا دیے گئے، بزرگوں اور معذوروں کو گھر میں نماز پڑھنے کی ہدایت کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کو نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس کی بیماری ہے وہ مسجد نہ آئیں، گنجان آباد علاقوں اور چھوٹی مساجد میں جمعہ کی 2جماعتیں کرائی جائیں