ملک میں مزید 742 افراد میں کورونا کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی

  • April 23, 2020, 3:49 pm
  • COVID-19
  • 128 Views

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی ہے جب کہ 212 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار 549 ٹیسٹ کیے گئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 6 ہزار 700 ہے۔

ایک دن میں کورونا کے 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 513 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے 2337 مریض صحت یاب بھی ہوگئے جب کہ اسپتالوں میں 7952 مریض زیرعلاج ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1453، بلوچستان 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق ملک میں کورونا نے مزید 15 افراد کی جان لے لی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 224 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہے، سندھ 69، پنجاب 58، بلوچستان میں 8 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔