کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے‘میر سلیم احمد خان کھوسہ

  • April 23, 2020, 11:24 pm
  • COVID-19
  • 138 Views

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے‘میر سلیم احمد خان کھوسہ
حکومت بلوچستان نے بروقت اقدامات اٹھائے اور متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کیا گیا‘صوبائی وزےر
فرید آباد ( ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک ) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وبا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا رکھی ہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے لیکن حکومت نے بروقت احکامات جاری کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے کرونا وائرس سے اتنا بڑا نقصان نہیں ہوا ہے کرونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کے لئے بلوچستان حکومت نے بھی سخت اقدامات اٹھائے جس کے باعث کرونا وائرس بلوچستان صوبہ زیادہ پھیلا نہیں بلوچستان حکومت نے لاک ڈاو¿ن کرکے عوام کی زندگیوں محفوظ بنایا بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بہت سخت اقدامات کئے کہ لاک ڈاو¿ن بھی ہو اور غریب عوام اور دیہاڑی دار طبقہ کو مشکلات بھی نہ پیش آئیں کوئٹہ میں حکومت نے بڑے کام کئے لاک ڈاو¿ن میں لوگوں کو گھروں میں راشن فراہم کیاگیا ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم احمد خان کھوسہ نے میرحسن میں اپنی رہائش گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید دس سے پندرہ روز لاک ڈاو¿ن کرکے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا تاکہ یہ وبا مزید نہ پھیلے نصیر آباد ڈویڑن، رخشان ڈویڑن،ڑوب ڈویڑن، مکران ڈویڑن اور دیگر اضلاع میں حکومت کی جانب سے کام کئے گئے جس کی مانیٹرنگ خود وزیراعلی جام کمال خان نے کی دن رات ہر کمشنر اور ہر ڈپٹی کمشنر سے رابطے میں ہیں اور خود ہر جگہ کا وزٹ کیا اور وڈیو لنک کے ذریعے بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ بلوچستان میں یہ خطرناک وبا نہ پھیلے نصیر آباد ڈویڑن کرونا وائرس کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں حکومت بلوچستان نے بروقت اقدامات اٹھائے اور متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کیا گیا نصیر آباد ڈویڑن میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اس سلسلے میں ہم نے جام کمال خان سے درخواست کی کہ وہاں ٹیسٹنگ کٹ پہنچائے جائیں اور لیبارٹری قائم کئے جائیں جیسے کوئی کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آئے تو اس کو وہیں پر ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں کی جانوں کو بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن کو مزید بڑھایا جائے اور سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بہت جلد کرونا وائرس جیسی وبا سے چھٹکارا حاصل کرسکیں آنے والے دس پندرہ بہت اہم ہیں اس سلسلے بلوچستان حکومت سخت فیصلے کریگی تاکہ لاک ڈاو¿ن بھی کیا جائے اور عوام کو ریلیف بھی پہنچائیں انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات سے بھی اپیل ہے کہ وہ آگے آئیں اور مزدور طبقہ اور دیہاڑی دار افراد کی ہرممکن امداد کریں حکومت بلوچستان ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے افراد اور تاجران اور دکانداروں کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کے لئے پیکچ تیار کیا جارہا ہے پانچ ہزار دس ہزار راشن کے بیگز ہیں ان میں تقسیم کئے جائیں گے کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بلوچستان حکومت کی جانب سے راشن تقسیم کیا جائے گا آخر میں انہوں نے بلوچستان کی عوام سے اپیل کی کہ خدارا اپنے گھروں میں رہیں اور لاک ڈاو¿ن کے دوران غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور کرونا وائرس کو شکست دینے کے لئے بلوچستان حکومت کا ساتھ دیں اور وہ دن دور نہیں کہ کرونا وائرس کا خاتمہ ہوگا۔