نیب بلوچستان نے تقرےباََ دو ارب روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے مالک کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا

  • April 23, 2020, 11:27 pm
  • Breaking News
  • 2.54K Views

بلوچستان‘ عوام الناس سے دھوکہ دہی کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقات مکمل
نیب بلوچستان نے تقرےباََ دو ارب روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے مالک کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا
نیب بلوچستان انٹیلی جینس ٹیم کی مسلسل نگرانی اور ممکن گرفتاری سے بچنے کیلئے نیب کو کیس میں مطلوب ایک اہم ملزم ندیم جگا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے تقرےباََ دو ارب روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کیس میں جاری تحقیقات مکمل کر تے ہوئے مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔ نیب بلوچستان نے رہ جانے والے متاثرین کو کہا ہے کہ وہ کلیم جمع کروا سکتے ہیں‘واضح رہے نیب بلوچستان کو چند ماہ قبل بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 3A الائنس نامی کمپنی کے مالک کاشف قمر اور اسکے کاروباری پارٹنرز مختلف اوقات میں کاروبار میں منافع بخش سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔نیب کو ملنے والی شکایات اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ 3A الائنس نامی کمپنی نے کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے چندشہروں میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے اربوں روپے سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو کچھ عرصہ منافع کی رقم بھی دیتے رہے لیکن اچانک تمام دفاتر بند کر کے روپوش ہو گئے‘ عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ خان تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تھری الائنس کمپنی کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیا ۔نیب بلوچستان انٹیلی جینس ٹیم کی مسلسل نگرانی اور ممکن گرفتاری سے بچنے کیلئے نیب کو کیس میں مطلوب ایک اہم ملزم ندیم جگا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جسے معزز ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے خارج ہونے پرگرفتار کرکے جوڈیشل کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے فراڈ کیس میں جاری تحقیقات مکمل کر تے ہوئے مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 11 افراد کے خلاف آج ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔ علاوہ ازےں نیب بلوچستان نے رہ جانے والے متاثرین کو کہا ہے کہ وہ کلیم جمع کروا سکتے ہیں۔