ملک بھر میں 10 ہزار 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایک دن میں پندرہ افراد جاں بحق ، تعداد 224ہوگئی

  • April 23, 2020, 11:31 pm
  • COVID-19
  • 129 Views

ملک بھر میں 10 ہزار 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایک دن میں پندرہ افراد جاں بحق ، تعداد 224ہوگئی
اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ،44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 513 تک جا پہنچ، ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 224 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4590، سندھ میں 3373، خیبر پختونخوا میں 1453، بلوچستان میں 552، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 204 جبکہ آزاد کشمیر میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 549 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2337 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 224 ہوگئی۔ سندھ میں 69، پنجاب میں 58، خیبر پختونخوا میں 83، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 8 اور اسلام آباد میں 3 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔