الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کا شہر کے پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے جاری

  • April 23, 2020, 11:35 pm
  • COVID-19
  • 113 Views

دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے‘الخدمت فاؤنڈیشن
الخدمت فاؤنڈیشن پر مخیر حضرات،عوام الناس کا تعاون ہم پراعتماد کامظہر ہے‘جمیل کرد

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کا شہر کے پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے جاری


کوئٹہ(ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر انجینئرجمیل احمد کردنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کریں۔الخدمت فاؤنڈیشن پر مخیر حضرات،عوام الناس کا تعاون ہم پراعتماد کامظہر ہے قوم پریشان حالات ووباؤں کا ہمت،احتیاط،صفائی،اللہ سے رجوع کے ذریعے مقابلہ کریں سماجی فلاحی تنظیمیں حالات کو دیکھتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے مستحقین کی مددکریں رمضان المبارک میں ہم مستحقین میں اپنا کام جاری رکھیں گے یہ پریشانی عارضی ہے انشاء اللہ بہت جلد حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ظلم جبر ناانصافی اور بدعنوانی سے پریشانی ومسائل بڑھتے ہیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں اجلاس ووفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب بھی تھے انہوں نے کہاکہ الحمداللہ الخدمت کے کارکن ورضاکارصوبہ بھر میں راشن تقسیم سمیت دیگرسرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ الخدمت کے لئے اپنے محدود وسائل میں تمام ضرورت مندوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے معاشرے کی صاحب ثروت شخصیات بھی براہ راست ایسے مستحق خاندانوں کی مدد کرکے یا الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرکے اس کار خیر کا دائرہ بڑھا سکتے ہیں۔ہماری تمام ترسرگرمیاں مخیر حضرات،جماعت اسلامی کے کارکنان کے تعاون سے جاری ہیں ہم دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں انسانیت کو دکھ پریشانی ومشکل سے بچانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے آج انسانیت کوکرونا وائرس،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی لاحق ہوئی ہے۔اس موقع پرحکومت کیساتھ ساتھ مخیرحضرات تاجربرادری اور فلاحی سیاسی سماجی تنظیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کا شہر کے پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے جاری

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے ڈیڑھ ہزارسے زائدمساجد،سوتک اقلیتوں کے عبادت خانوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کیاجائیگا۔ایک ہفتے سے کوئٹہ میں جراثیم کش سپرے مہم شروع کیا ہے انشاء اللہ ان کے دورس نتائج نکلیں گے مخیر حضرات دست تعاون بڑھائیں اور پریشان حال عوام کی خدمت انہیں جراثیم سے بچاؤسمیت دیگر سرگرمیوں میں ہماراساتھ دیں ہسپتالوں میں بھی سپرے کا کام کریں گے رمضان المبارک میں بھی ہماراکام جاری رہے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ مستحقین کو راشن ونقدی پہنچائی جائیں اس لیے ہر لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفید پوش ومزدورطبقات بہت متاثراور پریشان ہیں۔مخیر حضرات کاروبار وسرمایے میں اضافے وبرکت کیلئے مستحقین پر دیانت واخلاص سے خرچ کریں‘ان خیالات کاا ظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے رضاکاروں کے اجلاس بعدازاں مختلف مقامات پر سپرے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے گفتگومیں کیا لوگوں نے الخدمت کے فلاحی سماجی کاموں کی ستائش اورتعریف کی۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہواہے۔اس صورت حال سے ان افراد کو بچانے کے لئے محلے محلے کے لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو پوری طرح فعال ہوچکی ہیں۔یہ کمیٹیاں اپنی مدد آپ کے تحت مقامی مخیرحضرات کے تعاون سے اپنے علاقے کے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرکے ان میں کھانا اور راشن تقسیم کریگی۔مخیر حضرات الخدمت کی فلاحی کاموں میں ساتھ دیں تاکہ پریشانی ومشکل میں کمی آسکیں اور مستحق غریب لوگوں کے گھروں تک راشن وامداد پہنچ جائیں۔