پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی سردار غلام مصطفی خان ترین کی فاتحہ خوانی پشین اور مختلف اضلاع میں لی گئی

  • April 23, 2020, 11:39 pm
  • National News
  • 154 Views

پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی سردار غلام مصطفی خان ترین کی فاتحہ خوانی پشین اور مختلف اضلاع میں لی گئی
کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر سردار غلام مصطفی خان ترین کی فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پشین بازار میں جاری ہے۔ جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پارٹی کے زیر اہتمام جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع پشین،خانوزئی،کوئٹہ، کچلاغ، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، ژوب میں پارٹی کے ضلعی و علاقائی دفاتر، رہنماؤں وکارکنوں کے گھروں میں سردار مصطفی خان ترین مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی اور مرحوم کو ان کی لازوال قومی، وطنی،سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سردارغلام مصطفی خان ترین پارٹی کی ٹکٹ میں ضلع پشین سے دو بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس سے پہلے وہ پشین میونسپل کمیٹی کہیں بار چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے پشتون قومی تحریک قابل قدر خدمات سرانجام دیئے۔ وہ پارٹی کے تنظیمی عہدوں صوبائی ایگزیکٹو اور پھرمرکزی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز ہوئے۔ جبکہ جنوبی پشتونخوا اور ضلع قلعہ عبداللہ اور پشین کے اہم قبائلی رہنماء تھے۔ انہوں نے نہ صرف اسمبلی کے فلورپر بلکہ پشتون قومی حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی اپنی تاریخی جدوجہد کے بدولت وہ پشتونخوامیپ کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے ان کی خدمات کو پشتونخوامیپ اور پشتون قومی تحریک ہمیشہ یاد رکھے گی۔