آپ تسبیح پر کیا پڑھتے ہیں؟ صحافی کا وزیراعظم سے سوال

  • April 24, 2020, 7:53 pm
  • National News
  • 210 Views

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے عمران خان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔عمران خان جب 14برس کے تھے تو ان کی والدہ انہیں ایک روحانی خاتون کے پاس لے گئیں۔روحانی پیشوا خاتون نے انہیں بتایا کہ آپ کا بیٹا پوری دنیا میں مشہور ہو گا اور آپ کا نام بھی گھر گھر پہنچے گا۔
اور بعد میں عمران خان کے کرکٹ میں آنے اور شوکت خانم اسپتال بننے کی صورت میں دونوں باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمران خان کی زندگی میں اس کے بعد روحانی شخصیت "بابا چالا" کی آمد ہوئی جو عمران خان سے متعلق کئی باتیں جانتے تھے۔اور ان کی بتائی ہوئی کئی باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمان خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران خان نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔
تاہم عمران خان کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ارادت شروع ہوئی۔ان کی کہی ہوئی اکثر باتیں اتنی سچی ثابت ہوئیں کہ عمران خان تصوف کے اصطلاح میں مقام حیرت تک پہنچ گئے۔پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔
نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران خان کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔
وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان نے اپنی کامیابیوں کو بشریٰ بی بی کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔وزیراعظم بننے کے بعد ہر موقع پر عمران خان کے ہاتھ میں تسبیح نظر آئی۔گذشتہ روز صحافی ندیم ملک نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ تسبیح میں کیا پڑھتے ہیں،تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ تسبیح پر درود شریف پڑھتے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کیسے متاثر ہو کر تسبیح پڑھنا شروع کی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلمان صرف نبی پاک ﷺ سے متاثر ہوتا ہے،خاص طور پر جب آپ صوفی ازم سے اسلام کی طرف آتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے۔
۔خیال رہے کہ بھارت نے وزیراعظم کی ایک تسبیح پر پورا پیکج بنا ڈالا تھا۔امریکا کہ دورے کے دوران عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں تسبیح پکڑ رکھی تھی جس پر وہ کچھ پڑھ رہے تھے اور یہی دیکھ کر بھارتی میڈیا پریشان ہو گیا ۔لا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر خود کو نیک ثابت کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے وقت تسبیح پکڑ کر خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی۔