پاکستان میں اگلے 2 ماہ کے دوران حالات بہتر ہونے امکان، چینی میڈیکل ٹیم جدید آلات لے کر پاکستان پہنچ گئی

  • April 24, 2020, 9:02 pm
  • COVID-19
  • 217 Views

پاکستان میں اگلے 2 ماہ کے دوران حالات بہتر ہونے امکان، چینی میڈیکل ٹیم جدید آلات لے کر پاکستان پہنچ گئی، پڑوسی ملک کی ٹیم میں کرونا وائرس کا علاج کروانے والے ماہر ڈاکٹر شامل، ٹیم اگلے 2 ماہ پاکستان میں رہ کر وائرس کی روک تھام کیلئے کام کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین نے کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام میں مدد کیلئے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی سامان اور آلات کے ساتھ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین کی ٹیم 2 خصوصی ائیر کرافٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی جس کی قیادت میجر جنرل ہوآنگ کونگژن کر رہے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے والے چینی ڈاکٹر کرونا وبا کا مقابلہ کرنے، اسے کنٹرول کرنے اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کا تجریہ رکھتے ہیں۔ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم دو ماہ پاکستان میں قیام کے دوران مکمل تعاون کرے گی اور پاکستانی ماہرین کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کرے گی۔ پاک فوج کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور چین میں ہمیشہ کے دوست ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔