کورونا پر سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، نورمحمد دمڑ

  • April 25, 2020, 12:17 am
  • Political News
  • 140 Views

کورونا پر سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، نورمحمد دمڑ
یہ وقت قوم کو یکجاکرنے کا ہے، آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے
ہرنائی ( ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک ) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکرونا وائرس کے حوالے اضلاع میں کئے جانے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ہرنائی کا ہنگامی دورہ کیا ڈگری کالج ہرنائی اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی میں قائم قرنطینہ سنٹرز اور آئسولیشن وارڈز کا دورہ، اور معائنہ کیا سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالرشید ناصر نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی تمام تر توجہ کرونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس مہلک وائرس بچائو پر ہے وسائل میں رہتے ہوئے صوبائی حکومت تمام تروسائل کو بروئے کارلارہی ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان ازخود کرونا وائرس کی تمام انتظامات ، اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں کرونا وائرس کے حوالے سے ضلعوں میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزراء پر مشتمل ڈویژن سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے سبی ڈویژن کی سطح پر قائم کمیٹی میں دیگر دو وزراء بھی شامل ہے میں نے ابتک زیارت اور ہرنائی کا دورہ کیا ہے صوبائی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں ۔کورونا وائرس کی وباء پر سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، یہ وقت قوم کو یکجاکرنے کا ہے، آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے، عوام کو تنہا چھوڑ کرجانے والے اب صرف بیان بازی تک محدود ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی خصوصی ہدایت ہرنائی کا دورہ کیا قرنیطنہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈز کا معائنہ کرنے کے دوران مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرشید ناصر ، ڈی ایس پی رسول بخش کھتیران ، بی اے پی کے ضلعی صدر ملک اسرار الحق ترین ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، ملک نصیب اللہ ترین،روف درانی ،حاجی انور الدین ترین ،شیربازخان ترین ، خلیل ملازئی ، غلام حیدر ترین ، شمس الدین ترین ، سمیت پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور ضلعی آفیسران ، سمیت عوام کثیرتعداد میں موجود تھا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کارلارہی ہے اور وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہیں کررہے ہیں۔