بلوچستان ،کورونا وباء ،مزید 3 افرادجاںبحق ،تعداد 11 ہوگئی ،656 متاثر

  • April 25, 2020, 12:20 am
  • COVID-19
  • 294 Views

بلوچستان ،کورونا وباء ،مزید 3 افرادجاںبحق ،تعداد 11 ہوگئی ،656 متاثر
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں کووڈ19(کورونا وائرس )مزید تین افراد جاںبحق تعداد11ہوگئی ،49نئے کیسز کے بعد صوبے میں مجموعی طورپر نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد656ہوگئی ہے ۔مقامی سطح پر کیسز کی تعداد470ہوگئی ہے ،محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں نوول کورونا وائرس سے متاثرہ جاںبحق ہونیو الوں کی تعداد10ہوگئی ہے 49نئی کیسز کے ساتھ مصدقہ کیسز کی تعداد 656ہوگئی ہے ،بلوچستان کے 33میں سے 13اضلاع کووڈ 19کورونا وائرس سے متاثر ہیں جہاں پر اب تک 18883افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 8794افراد مشتبہ ہیں کے سیمپلز لئے گئے ہیں اس کے علاوہ 6742افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6086افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 656افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں 470افراد کے کیسز ایکٹو ہیں اس کے علاوہ 422افراد کے ٹیسٹ آنا باقی ہے ،اب تک176افراد کووڈ 19سے صحت یاب ہوگئے ہیں ،محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد800ہیں تفتان قرنطینہ سینٹر میں290،پی سی ایس آئی آر میں 42،خضدار میں 16،ژوب میں77،قلعہ عبداللہ میں 176، ہرنائی میں 25،پشین میں 141،سبی میں 8،گوادر میں23اور کیچ میں 2افراد موجود ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طورپر77فیصد کیسز مقامی سطح پر ہیں۔محکمہ صحت ذرائع اور ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق جمعہ کو کورونا وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کوئٹہ کے سنیئر ڈسپنسر حاجی دلاور خان کورونا انتقال کر گئے حاجی دلاور خان نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرفرائض سرانجام دے رہے تھے، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جمعہ کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں زیر علاج 50سالہ کوئٹہ کی رہائشی خاتون بھی کورونا وائرس کے خلاف زندگی کی بازی ہار بیٹھی خاتون میں 18اپریل کو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کچلاک کا رہائشی 60سالہ شخص بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا مریض کو 19اپریل کوفاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جمعہ کو تین ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی ہے