لاک ڈاؤن ، ٹماٹر 3 روپے کلو فروخت ہونے لگا

  • April 25, 2020, 1:09 pm
  • National News
  • 258 Views

کورونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والے حالات کے بعد ٹماٹر 3 روپے کلو فروخت ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں کے دوران ہی ٹماٹر کی فصل کے نرخ تیزی سے کم ہوئے ہیں ، ٹماٹر اب کوڑیوں کے دام بکنے لگا ہے۔ چند مہینے قبل 200 سے 300 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب میر پورخاص کی منڈی میں تین روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
ایک کسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم فصل سے ٹماٹر توڑتے ہیں اور ایک 10 کلو کا بیگ بھرنے پر صرف 30 روپے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو منڈی لانے کیلئے ٹرانسپورٹ پر بھی پیسے بھرنا پڑتی پیں 3 روپے کلو پر تو کاشتکار کی توڑائی کے پیسے بھی نہیں نکل رہے۔ یہ فصل مزید دو ماہ چلے ہیں تاہم صورتحال مایوس کن ہے۔
واضح رہے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے ہی سبزیوں کی گھریلو اور کمرشل طلب میں غیرمعمولی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سبزی منڈی میں سبزیوں کی فروخت 70 فیصد تک کم ہوگئی اور سبزیوں کی قیمتیں 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزی منڈی میں اچھی قیمت نہ ملنے کا تمام نقصان سبزی کے کاشت کاروں کو پہنچ رہا ہے جو اب منڈی کو سبزی کی سپلائی کے بجائے تیار فصلوں کو کھیتوں میں ہی تلف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سبزی منڈی میں سبزیوں کے بیوپاری بھی صورتحال سے پریشان ہیں تاہم شہر میں خوردہ سطح پر اب بھی سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں اور سبزی منڈی کے مقابلے میں شہر کی دکانوں پر سبزیاں تین گنا زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں۔
کراچی سبزی منڈی میں سبزیوں کے تھوک بیوپاری عرفان انڈس نے بتایا کہ سبزی منڈی میں بھنڈی 30 روپے کلو، ٹماٹر 8 روپے کلو، لوکی اور بیگن 10 روپے کلو، 200 روپے کلو فروخت ہونے والی مرچ 15 روپے کلو فروخت ہورہی ہے، مٹر 55 روپے کلو، پالک 5 روپے کی گڈی دھنیا پودینہ ایک روپے کی دو گڈیاں فروخت ہورہی ہیں۔