6 ماہ کی معصوم بچی کورونا وائرس سے معجزاتی طور پر بچ نکلی

  • April 25, 2020, 1:10 pm
  • COVID-19
  • 106 Views

6 ماہ کی ننھی بچی معجزاتی طور پر کورونا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ ایرن بیٹس نامی چھ ماہ کی معصوم بچی وینٹی لیٹر پر تھی، ننھی بچی میں کورونا کی تشخیص اس وقت ہوئی جب وہ پہلے ہی دل اور ونڈ پائپ کے مرض سے لڑ رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے ایک خوش کن خبر ہے جس کے مطابق 6 ماہ کی ننھی بچی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 6 ماہ کی معصوم بچی ایرن بیٹس کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ننھی بچی کورونا میں مبتلا ہونے سے قبل دل کے عارضے اور ونڈپائپ انفیکشن کا شکار تھی تاہم اس کے باوجود بچی نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرن بیٹس اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن بیٹس کی اسپتال کے بیڈ کے پاس لگی تصویر نے برطانوی قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ایرن بیٹس کو آکسیجن مشین لگی ہوئی تھی اور اس کے اردگرد ٹیوبز لپٹی ہوئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ننھی بچی دل کے عارضے اور ونڈپائپ انفکیشن سے جھول رہی تھی جس کے لیے اس کو بڑی سرجری میں سے گزرنا تھا۔
برطانیہ کے شہر لیورپول میں واقعہ ایلڈر ہے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹرز نے ننھی بچی کی صحت یابی سے متعلق بتایا۔

کورونا کو شکست دینے والی ننھی بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بچی اب مکمل صحت یاب ہو چکی ہے اور اب اس میں کورونا کی علامات بالکل بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایرن کو کورونا نے شدید متاثر کیا تھا لیکن اتار چڑھاؤ کے بعد وہ اس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی۔ ایرن کے والد نے لوگوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے موت کا پروانہ نہیں سمجھ لینا چاہیے بلکہ اس مرض سے ریکوری ممکن ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ننھی ایرن بیٹس کورونا کو شکست دینے کے بعد مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے اور خودکلامی کر رہی ہے۔