مخیرحضرات مصیبت کی گھڑی میںمستحقین کی مددکریں،قاسم سوری

  • April 25, 2020, 11:54 pm
  • National News
  • 88 Views

مخیرحضرات مصیبت کی گھڑی میںمستحقین کی مددکریں،قاسم سوری
کوئٹہ (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 کے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کیلئے بھیجا گیا راشن کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا۔ قاسم خان سوری نے جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن محترم جاوید آفریدی کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں میرے حلقے این اے 265 کوئٹہ کیلئے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار مزدوروں اور دیگر مستحق افراد کیلئے راشن بھیجا۔ جاوید آفریدی کا شمار پاکستان کے محب وطن مخیر افراد میں ہوتا ہے۔'' ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مخیر حضرات کا مصیبت کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا قابل ستائش امر ہے اس لیے ناگزیر ہے کہ معاشرے کے دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی جاوید آفریدی کی طرح عملی قدم اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھرپور تعاون کریں۔دریںاثناء قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک امن، بھائی چارے، غریب اور متوسط طبقات کا خصوصی خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ماہ صیام کے آغاز پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں کروانا وائرس کے عالمی وباء کے پیش نظر پوری قوم آزمائش سے گزر رہی ہے اس لیے مصیبت اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غربائ، مزدوروں اور وباء سے متاثرہ خاندانوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ہے، انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک امن، بھائی چارے، غریب اور متوسط طبقات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔?رمضان المبارک کی بابرکت سعاعتوں میں ہمیں اپنے رب سے گڑ گڑا کر کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کی دعا کرنی ہے، عالمی وباء کورونا وائرس سے ہمارے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے صدقے ہمیں اس وباء سے نجات دلائے۔