شیخ رشید رمضان میں بھی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے، رانا ثنا اللہ

  • April 26, 2020, 12:00 am
  • Political News
  • 139 Views

شیخ رشید رمضان میں بھی شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آئے، رانا ثنا اللہ
نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈیکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے، مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما کا وفاقی وزیرریلوے کے بیان پرردعمل
لاہور (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک )مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید شیطانی حرکتوں سے باز نہیں آسکے ہیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی موصوف شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے نامزدکردہ صدر ہیں، پنڈی کے موصوف آج جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کسی بڑے نے کیا خوب کہا ہے کہ اندھا کیا جانے بسنت بہار، اس لیے بہتر ہے کہ شیخ رشید اپنے کام سے کام رکھیں جو ان سے ہو نہیں پارہا ہے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈیکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے