جعفر آباد‘22افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

  • April 26, 2020, 12:16 am
  • COVID-19
  • 202 Views

جعفر آباد‘22افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق
91افراد کی خون کے نمونے لے گئے ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قدرت اللہ
ڈیرہ اللہ یار ( ویب ڈیسک )ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے آفیسر قدرت اللہ جمالی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد میں 91 سمپل بھجے گئے تھے جس میں 22 افراد میں کرونا وائرس مثبت آئے جو کوئٹہ میں زیر علاج ہیں اور باقی کچھ کے نیگٹو آئے ہیں باقی جو 14 لوگوں کے آخر میں سمپلنگ بھجے گئے ہیں وہ بھی نیگیٹو آئے ہیں مگر انھیں ایسولیشن ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار میں رکھا گیا ہے سہولیات کے بہتر اقدام کیے گئے ہیں عملہ چوبیس گھنٹے دن رات قرنطینہ میں موجود ہیں تین شفٹوں میں ڈاکٹر کام کرتے ہیں اور بہتر سہولیات مریضوں کو دیتے ہیں قرنطینہ میں بہتر سے بہتر سہولیات موجود ہیں جو وڈیو وائرل ہوئی وہ جھوٹ پر مبنی تھی اس میں کوئی صداقت نہیں من گھڑت وڈیو وائرل کر کے انتظامیہ پر انگلی اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر ہمارے حوصلے اور ڈاکٹروں کی جدوجہد جاری ہے اس میں پیتا میڈیکسن اور پیدا میڈیکل اسٹاف دن رات کام کر رہے ہیں عملہ اپنے ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹیاں دیتے ہیں آیسولیشن وارڈ ڈیرہ اللہ یار ہسپتال اوستہ محمد گنداخہ اور ڈویڑنل ہیڈکوارٹر قرنطینہ سینٹر موجود ہیں جو بہتر سے بہتر سے علاج کیلئے کوشش کر رہے ہیں ‘کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کے ٹیمں موجود ہیں جو تین شفت میں کام کرتے ہیں حکومت بلوچستان کے احکامات پر کمشنر نصیراباد اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک کی حکم کی روشنی میں صحت کے عملہ اور ڈاکٹر اپنے کام میں مشعل عمل ہیں ایسولیشن میں اچھے انتظامات ہیں جو بھی کرونا وائرس کے شبہ میں جہاں رکھا جاتا ہے وہ 14 دن قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے اور انھیں صحت یاب کرکے فارغ کیا جاتا ہے جعفرآباد کے صحت کا عملہ اور ڈاکٹر مریض کے علاج کیلئے کوشاں ہیں مزید بہتری کیلے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔