کورونا کے بعد کرکٹ بحال ہونے پر پچ کی لمبائی کم کر دی جائے تاکہ۔۔۔

  • April 26, 2020, 12:36 am
  • Sports News
  • 208 Views

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی دنیا سے ریورس سوئنگ کا ہنر ختم ہو سکتا ہے اس لئے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن قائم رکھنے کیلئے وکٹ کی لمبائی کو کم کر دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ ”کورونا وائرس کے بعد جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں گی تو باﺅلرز شائد گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہ کر سکیں جس سے یقینا ریورس سوئنگ کاہنر متاثر ہو گا جس سے بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ بہت زیادہ متاثر ہو سکتی ہے جس کے حسن میں کمی واقع ہو گی کیونکہ ریورس سوئنگ فاسٹ باﺅلرز کے اہم ترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”ریورس سوئنگ نہ ہونے کی وجہ سے باﺅلرز اور بلے بازوں کے درمیان کھیل کا توازن بھی خراب ہو گا جس کے باعث ہمیں وکٹ کی لمبائی کو کم کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وکٹ کی لمبائی 22 یارڈز سے کم کر کے 20 یارڈز کر دی جائے تاکہ بلے بازی بھی زیادہ آسان نہ رہے۔