کورونا وائرس نے بابراعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف کو بڑی مشکل میں ڈال

  • April 26, 2020, 12:36 am
  • Sports News
  • 155 Views

نگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ملک میں پروفیشنل کرکٹ پر پابندی میں یکم جولائی تک اضافے کے باعث قومی کرکٹرز کے کاﺅنٹی کرکٹ کے ساتھ معاہدے بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے کورونا وائرس کے باعث ملک میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو مزید عرصے کیلئے ملتوی کر دیا ہے جس کے باعث انگلش ڈومیسٹک سیزن بھی رواں سال کے آخر میں ہی منعقد کئے جانے کا امکان ہے تاہم اس کیلئے بھی کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری آنا لازمی ہو گا۔
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف کے کاﺅنٹی چیمپین شپ کے معاہدے ہو چکے ہیں۔ بابراعظم نے سمرسیٹ کاﺅنٹی کلب کی نمائندگی کرنی ہے جبکہ فہیم اشرف ناتھمپٹن شائر کی جانب سے کھیلیں گے۔ اسی طرح احسان عادل، بلاول بھٹی، وقار احمد اور منصور امجد کیساتھ بھی کاﺅنٹی چیمپین شپ کیلئے معاہدے کئے گئے تھے۔