چمن، قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے 2 مریض فرار

  • April 26, 2020, 12:42 am
  • COVID-19
  • 415 Views

قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے 2 مریض فرار

ادھر بلوچستان کے شہر چمن میں قرنطینہ سینٹر سے کرونا وائرس کے 2 مریض فرار ہوگئے، فرار مریضوں میں سے ایک کا تعلق چمن اور دوسرے کا خیبرپختونخوا سے ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے دونوں مریض افغانستان سے واپس آئے تھے، افغانستان میں پھنسے ڈرائیورز، کنڈیکٹر کو وطن واپسی پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو پکڑنے کے لیے ضلع کی تمام چیک پوسٹوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 256 ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 12227 ہوگئی۔