میت کوغسل دینے والی بیٹی اورخاتون کرونا میں‌ مبتلا

  • April 26, 2020, 12:43 am
  • COVID-19
  • 160 Views

مٹیاری: سندھ کے شہر مٹیاری میں میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 66 سالہ کرونا مریضہ 2 دن پہلے جناح اسپتال کراچی میں انتقال کرگئی تھیں، خاتون کی میت کی تدفین کے بعد بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا ہے کہ دو روز قبل جناح اسپتال انتظامیہ نے میت ورثا کے حوالے کردی تھی، مریضہ کی بیٹی اور غسل دینے والی خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کے مطابق ٹیسٹ کے نمونے لے کر مریضہ کے گھر اور 2 کالونیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔