سبزہ زار، بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

  • April 27, 2020, 10:39 am
  • National News
  • 1.61K Views

سبزازار کے علاقے میں بچی سے نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ ،پولیس نے بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،وقاص نامی ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گلی سے گزرنے والی بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی،

وقاص نامی ملزم اوکاڑہ کا رہائشی اور ہجویری بلاک میں کرایہ کے گھر میں مقیم تھا، ملزم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گھر چھوڑ کرفرار ہو گیا تھا، تھانہ سبزازار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔