محکمہ موسمیات نے پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

  • April 27, 2020, 10:44 am
  • Weather News
  • 370 Views

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں پیر سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے روزہ داروں کے لئے بارشوں کی نوید سنادی گئی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مئی بروز ہفتہ تک بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار کو بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں، جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان جبکہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔