بلوچستان ،کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ،تعداد 781 ہوہوگئی ،مزید 2 افرادچل بسے

  • April 27, 2020, 10:54 am
  • COVID-19
  • 288 Views

بلوچستان ،کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ،تعداد 781 ہوہوگئی ،مزید 2 افرادچل بسے
کوئٹہ (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 59کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 781مزید دوافراد جان کی بازی ہارگئے جسکے بعد جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 13ہوگئی مقامی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 630ہوگئی جن میں سے 526کا تعلق کوئٹہ سے ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 59کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 781ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 13کی اموات جبکہ 176صحت یاب ہوچکے ہیںگزشتہ روز کوئٹہ ایڈیشنل سیکرٹری کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق کے والد حیدر عتیق اورکوئٹہ کے علاقے فقیرآباد کا80 سالہ شخص بھی زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح صوبے میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 592ہے ، رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں 7582افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 6801میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 875کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے اب تک مقامی طور پر 631کیس رپورٹ ہوئے جو کہ کل مریضوں کا 87فیصد بنتے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ کیس 526کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں جب تک اب تک 14سے چاغی ،لورالائی سے 6،جعفرآباد سے 21،خضدار سے ایک ، مستونگ سے 13،خاران سے 2، پشین سے 31،قلعہ عبداللہ سے 7،سبی سے 6، زیارت سے 2جبکہ ہرنائی سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔