عائزہ خان نے فیس ماسک کو فیشن بنا لیا

  • April 27, 2020, 11:59 am
  • Entertainment News
  • 237 Views

خطرناک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت لوگ فیس ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔

وائرس سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک کی دنیا بھر میں ہی قلت ہے جب کہ اب متعدد کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے فیس ماسک میں جدت لائی جا رہی ہے۔

سب سے پہلے ایک کمپنی کی جانب سے انسانی شکل کے چھاپ جیسا فیس ماسک متعارف کرایا گیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا جب کہ ایک امریکی کمپنی کی جانب سے سانپ اور مگرمچھ کی کھال سے بھی فیس ماسک تیار کیے گئے ہیں۔

اب حال ہی میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا اور اپنے لباس کے میچنگ کا فیس ماسک لگایا۔

اداکارہ عائزہ خان نےاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میچنگ کے فیس ماسک کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔