عمران خان کی ٹیم میں ایک اور اہم کھلاڑی کی تبدیلی کا امکان

  • April 28, 2020, 2:26 pm
  • National News
  • 128 Views

گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں اور فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جبکہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوا کو تعینات کیا گیا۔اور شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات لگایا گیا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شبلی فراز میڈیا فرینڈلی ہیں اور شور شرابہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
جب ان کی تعیناتی کا اعلان ہوا تو وہ خواجہ آصف اور پی پی رہنما کے ساتھ بیٹھے ہوئے کورونا پر ایک میٹنگ کر رہے تھے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اس کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔عمران خان اپنی ٹیم میں مزید تبدیلیاں کریں گے اس حوالے سے انہوں نے مجھے بھی بتایا تھا تاہم وہ فردوس عاشق اعوان نہیں تھی۔
لیکن اب جس کو تبدیل کیا جائے گا ان کے نام کے ساتھ بھی ڈاکٹر آتا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے تجزیے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید وہ ڈاکٹر شریں مزاری کی بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کا بروقت اور درست اقدام قراردیا ہے،محترمہ فردوس عاشق اعوان نے چونکہ دونوں اپوزیشن جماعتوں کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی تھیں اور دونوں جماعتوں پر لفظی گولہ باری میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی تھیں اس لئے دونوں جماعتوں نے محترمہ فردوس عاشق اعوان کی برطرفی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر کوئی اچھا کام کیا ہے تو وہ آپا محترمہ فردوس عاشق اعوان کی رخصتی کا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پڑھے لکھے لوگوں کو یہ ذمہ داری دے کر اچھا فیصلہ کیا ہے جو کہ دلیل سے بات کر سکتے ہیں اور یہ عہدہ دلیل سے بات کرنے والوں کو ہی سوٹ کرتا ہے۔ ۔