کورونا وائرس کے بعد ایک اور تباہی آ رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے خبردار کردیا

  • April 28, 2020, 2:28 pm
  • National News
  • 204 Views

سندھ حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 6 ایئرکرافٹ مہیا کرنے کی درخواست کردی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے، اگریہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ٹڈی دل اگلی فصلوں کو تباہ کردے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے صحراں میں اسپرے کی جائے، کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے کہاکہ محکمہ زراعت اوروفاقی حکومت کوتیاری کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12 ایئر کرافٹ خریدنے یا کرایہ پر لینے کاپلان بنایاتھا، ابھی تک ایئرکرافٹ نہ خریدے گئے نہ ہی سندھ،بلوچستان میں اسپرے ہوا۔سندھ حکومت نے وفاق سے 6 ایئرکرافٹ اسپرے کیلئے مہیا کرنیکی درخواست کی، مراد علی شاہ نے کہا کہ اگریہ مسئلہ حل نہیں کیاگیاتوٹڈی دل اگلی فصلوں کوتباہ کردے گی، اگلی فصلوں کی تباہی ایک بھیانک صورتحال ہوگی۔