شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • April 28, 2020, 2:30 pm
  • Breaking News
  • 139 Views

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فراز نے ان سے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی تھیں.
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا مزید یہ کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا. یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں، بعد ازاں وہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی تھیں.
وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو اگست 2018 میں سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیا تھا‘شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے. شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں.
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاونِ خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا ، جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات بنا یا گیا تمام تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے. اس سے قبل شبلی فراز سینیٹ میں قائد اعوان جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی رہے ہیں‘یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غفور سے قبل عاصم سلیم باجوہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل تھے‘وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعات کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے‘معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان سے قبل موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیرِ اطلاعات کے منصب پر فائز تھے.