والدین کیلیے بڑی خبر ، اسکول فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری

  • April 29, 2020, 8:07 pm
  • Education News
  • 150 Views

اسکول فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل اورمئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکولزایکٹ میں کابینہ کی منظوری سے ترمیم کردی ، ترمیم کے تحت نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا اختیار محکمہ تعلیم کو دے دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے فیسوں میں کمی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، نوٹی فکیشن ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب حسن نےجاری کیا ، نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل اورمئی کی فیسوں میں 20فیصد کمی ہوگی۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیس میں20فیصدرعایت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت سندھ نےاسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کاپرانا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے ، قوانین میں ترمیم کر دی ہے ،نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول فیس کےحوالے سےنئے قانون بنائےہیں ، آرڈیننس آچکا ہے ، آرڈیننس منظوری کےلیےگورنرسندھ کو بھجوادیا ہے ، درخواست اب غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

۔جس کے بعد عدالت نے ڈی جی اسکولز کو یہ تنبیہ کرتے ہوئے درخواست نمٹادی کہ پہلے نوٹی فکیشن کس قانون کے تحت جاری کیا تھا؟کیا وزیر اعلی کہیں گے تو کنویں میں کود جاؤ گے؟ پہلے اختیارنہیں تھا اب ملا ہے ، آئندہ خیال رکھنا۔