محکمہ صحت نے جراثیم کش گیٹ کو غیر موثر قرار دے دیا

  • April 29, 2020, 8:16 pm
  • National News
  • 186 Views

محکمہ صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے جراثیم کش ٹنل کو غیر موثر قرار دے دیا۔

مختلف مقامات پر لگائے گئے جراثیم کش گیٹ سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں، کمیٹی نے تجاویز پیش کی ہیں کہ جراثیم کش گیٹ کو مزید نہ لگایا جائے۔

خیال رہے لاہور میں نجی کمپنی نے ایک واک تھرو گیٹ بنایا ہے جس میں سے گزرنے پر جسم پر جراثیم کش دوا کا سپرے ہوتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر جسم پر موجود تمام جراثیم کو مارا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ کرونا (کورونا) وائرس کا علاج تو نہیں آیا لیکن احتیاطی تدابیر پر کام کیا جا سکتا ہے اور اُسی ایک تدبیر پر انہوں نے کام کیا ہے۔