کورونا وائرس ‘گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی‘عالمی وباءپاکستان میں 327 جانیں نگل گئی ‘ 14ہزار 885 افراد متاثر ‘دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد31 لاکھ 38 ہزار سے زائدہو گئی

  • April 30, 2020, 12:26 am
  • COVID-19
  • 100 Views

کورونا وائرس ‘گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی‘عالمی وباءپاکستان میں 327 جانیں نگل گئی ‘ 14ہزار 885 افراد متاثر ‘دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد31 لاکھ 38 ہزار سے زائدہو گئی
اسلام آباد(انفارمیشن ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار291، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 425 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 114 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 911 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زاائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 2,456 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 59 ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ہیں۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 238 ہے۔سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 301 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہزار822 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 382 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 359 سے زائد ہو گئیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 367 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 586 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 992 سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا سے اب تک 92 ہزار584 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 877 سے بڑھ گئی ہے