کورونا سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا لیکن حالات بےقابو نہیں ہوئے، اسد عمر

  • April 30, 2020, 9:08 pm
  • COVID-19
  • 193 Views

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کا کہنا ہے کہ پہلے لگتا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہوجائے گی، اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا لیکن حالات بےقابو نہیں ہوئے۔

کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 3 دن کے دوران روزانہ 20 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، خدشہ ہے کورونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح حالات قابو سے باہر نہیں ہوں گے،تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق غریب، سفید پوش اور متوسط طبقے پرزیادہ بوجھ پرےگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی حکمت عملی 9 مئی تک کی ہے، 9 مئی کے بعد کیا حکمت عملی ہوگی، فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا میں اس طرح کی تیزی نہیں جس طرح امریکا اور یورپ میں ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم احتیاط کرنا چھوڑدیں۔