ملک بھر میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان

  • April 30, 2020, 9:11 pm
  • National News
  • 154 Views

اسلام آباد: لاک ڈاؤن کے باعث بند نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ملک بھر میں واقع تمام دفاتر کو 4 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نادار سینٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے احکامات جاری کرتے ہوئے عملے اور صارفین کے لیے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

نادرا سینٹرز میں صارفین کے لیے سماجی فاصلے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، نادرا ملازمین کو گلوز اور سینی ٹائزز اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چھ سو نادرا سینٹرز اور 2 سو موبائل وینز پر ویریفیکیشن کے بعد کام کیا جائے گا، نادرا سینٹرز صبح دس بجے سے دوپہر چار بجے تک کھلے دہیں گے جس میں احساس پروگرام کے تحت بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں نادرا دفاتر بند کیے گئے تھے، گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے میگا سینٹرز کا دورہ کر کے کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا تھا۔

حفاظتی اور احتیاطی تدابیرکے حوالے سے میگا سینٹر کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا،اور گیٹ سے گذرنے والے پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سائلین کو نادرا دفترآنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کرنا ہو گا ۔نادرا دفاتر کےاندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے قطار جداکار استعمال کو یقینی بنایا جانے کا تجربہ بھی کیا گیا، نادرا ملازمین کو چہرے کا ماسک، ہاتھ دستانے کا استعمال لازمی کرنا ہو گا۔

سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے،چہرے کا ماسک، جسم کا درجہ حرارت چیک اور جراثیم کش محلول استعمال کیئے بغیر سائلین اور تصدیق کنندہ نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگھوٹوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائے۔