کیش پروگرام، حکومت نے جھوٹے میسیجز سے خبردار کردیا

  • April 30, 2020, 9:11 pm
  • National News
  • 176 Views

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے عوام کو جھوٹے میسیجز سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کےخلاف حکومت متحرک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ حکومتی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ غریب خاندانوں میں رقم کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے، ملک بھرمیں رقم کی ترسیل جاری ہے تاہم کئی جگہوں پرمشکلات کاسامنابھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کےذریعے 66 لاکھ خاندانوں میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے، امداد کی تقسیم کی تفصیلات ویب سائٹ پردی گئی ہیں، شفافیت کےپیش نظرتمام تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ رقم کی وصولی کیلئےعوام 8171میسج ملنےپربینک جائیں، بہت سارے جھوٹےمیسجز چل رہےہیں اور بدعنوان عناصر کےخلاف حکومت متحرک ہے۔