احادیث اور سائنس سےثابت ہورہا ہے کہ کورونا وائرس 18 مئی کو ختم ہو جائے گا

  • May 2, 2020, 8:55 pm
  • COVID-19
  • 385 Views

ینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ احادیث اور سائنس سےثابت ہورہا ہے کہ کورونا وائرس 18 مئی کو ختم ہو جائے گا۔ ایک ویڈیو پیغام میں جاوید چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تین احادیث زیر بحث ہیں۔ ان احادیث کو کورونا وائرس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ نبی کریم ﷺ نے 1400 سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ایک بیماری آئے گی جو موسم بہار لے آخر میں اور جب زمین میں بیج بونے کا وقت آئے گا تو ختم ہو جائے گی۔
جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہر فلکیات کے دیئے گئے حوالے کو درست مان لیا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کا زور 18 مئی کو ٹوٹ جائے گا۔ جون کے مہینے میں اس کا کوئی حل بھی نکل آئے گا۔ چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس جون کے بعد آہستہ آہستہ دن بدن ختم ہو جائےگا۔
جاوید چوہدری کی جانب سے احادیث بھی سنائی گئی۔(مفہوم ) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا جب صبح کے وقت ثریا ستارہ طلوع ہوتا ہے اس وقت جو قوم جس بھی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے اس کی شدت میں کمی آجاتی ہے یا سرے سے ختم ہو جاتی ہے۔

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ ستارے بہار کے آخر میں نظر آتے ہیں ۔ ان احادیث پر علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔

جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بیماری مئی اور جون میں ختم ہو نا شروع ہوئیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 نئے مریض سامنے آگئے۔
ایک ہی دن میں 32 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جس کے باعث کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جبکہ 32 مزید ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔ دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔