ملک میں کورونا سے مزید 24 اموات، جاں بحق افراد کی تعاد 432 ہوگئی

  • May 2, 2020, 9:05 pm
  • COVID-19
  • 121 Views

ملک میں کورونا سے مزید 24 اموات، جاں بحق افراد کی تعاد 432 ہوگئی
نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18786 تک جا پہنچی ،193859 ٹیسٹ کئے جا چکے ، 4715 مریض صحت یاب
اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 432 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18786 تک جا پہنچی ہے،193859 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، 4715 مریض صحت یاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینیٹر کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1087 کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 427 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 514 کیسز 9 ہلاکتیں، خبیر پختونخوا میں 108 کیسز 11 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7102 ہوگئی اور ہلاکتیں 122 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں مزید 41 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 514 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 6854 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 115 تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 4075 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2206 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے ،شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت میں ہفتے کو کورونا کے 108 نئے کیسز اور 11 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2907 اور اموات 172 تک پہنچ گئی ہیں۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 728 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 87 کیسز اور 2 اموات بھی سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق حکومت بلوچستان کی جانب سے کی گئی۔حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1136 ہوگئی ہے ،16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس سے 187افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں ہفتے کو کورونا کے 16 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد مجموعی تعداد 356 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اب تک 260 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،علاقے میں کورونا کے کیسز کی تعداد 66 ہے اور 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔