ٹڈی دل کا حملہ کرونا سے زیادہ تباہ کن ہے

  • May 2, 2020, 9:08 pm
  • National News
  • 215 Views

ڈیرہ بگٹی:ضلع ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع ایک بار پھرٹڈی دل کے آفت میں گھر گئے ہیں کیونکہ اب تو لاکھوں ٹڈیاں شہری علاقوں میں مستقل رہنے لگی ہیں ٹڈی دل کا حملہ کرونا سے زیادہ تباہ کن ہے بلوچستان میں شعبہ زراعت دا پر لگ چکا ہے وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نوٹس لیں عدم توجہ کی صورت میں بدترین غذائی بحران پیدا ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کیا سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے اکثر علاقے ٹڈی دل کے قدرتی آفت کی زد میں ہیں اس سے قبل ٹڈی دل کی موجودگی صرف دیہی علاقوں تک محدود تھی مگر گزشتہ چند روز سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں یہ آفت شہری علاقوں میں داخل ہوگیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے نام پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ ریاست پوری طرح اس جانب توجہ دے ورنہ بلوچستان جیسے صوبے میں کورونا سے زیادہ یہ قدرتی آفت ہلاکت خیز ثابت ہوگی بلوچستان میں شعبہ زراعت دا پر لگ چکی ہے اگر اس پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو نہ صرف انسانوں بلکہ یہاں بسنے والے جانوروں کے لئے بھی شدید غذائی قلت پیدا ہونا یقینی ہے ۔