پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے کم ہوگئی

  • May 2, 2020, 9:15 pm
  • Business News
  • 153 Views

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے کم ہوگئی
بھارت میں پیٹرول چھیانوے فیصد اور بنگلادیش میں ایک سو چار فیصد تک مہنگا ہے، رپورٹ
اسلام آباد (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت علاقائی ممالک بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں سب سے کم ہوگئی۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں پیٹرول چھیانوے فیصد اور بنگلادیش میں ایک سو چار فیصد تک مہنگا ہے۔قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول 81 روپے 58 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جو تقریبا ً ڈالر میں فی لیٹر 51 سینٹس بنتا ہے۔اگر بھارت میں دیکھیں تو نئی دہلی میں فی لیٹر پیٹرول 92 سینٹس اور ممبئی میں ایک ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کا پاکستانی کرنسی میں حساب لگائیں تو ایک لیٹر پیٹرول نئی دہلی میں 146روپے 24 پیسے جبکہ ممبئی میں 160روپے 36 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح بنگلادیش میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی میں 166 روپے 82 پیسے بنتی ہے۔سری لنکا میں بھی فی لیٹر پیٹرول 85 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 135 روپے 73 پیسے کا ہے نیز متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے معمولی زیادہ ہے، جو 52 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 82 روپے 85 پیسے ہے۔